خیال رہے کہ کوئی بھی COVID-19 کا شکار ہوسکتا ہے اور ان میں سے بعض افراد (جیسے بزرگ، دائمی بیماریوں یا کینسر کا شکار لوگ) شدید بیمار ہوسکتے ہیں۔ایسے لوگوں میں موت کا خدشہ بھی ہر وقت موجود رہتا ہے۔
وائرس کی ایک سے دوسرے کو منتقلی یا ٹرانسمیشن کو روکنے اور سست کرنے کا بہترین طریقہ یہ جاننے میں ہے کہ یہ بیماری اور ا سکا وائرس کیسے پھیلتا ہے، اور کیسے اس سے انسان بچا رہ سکتا ہے یعنی دوسروں سے کم از کم چھ فٹ کے فاصلے پر رہ کر، مناسب طریقے سے فٹ ہونے والا ماسک پہن کر، اور اپنے ہاتھ دھونے یا ہینڈ سینیٹائزر کو کثرت سے استعمال کرکے اپنے آپ کو اور دوسروں کو انفیکشن سے بچا کر۔اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ جب آپ کی باری ہو تو ویکسین لگائیں اور مقامی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔