اردو۰ہیلتھ صحت کے بارے میں مستند معلومات پر مشتمل ویب سائٹ ہے جو مقامی اور انٹرنیشنل ماہرین صحت کی زیر نگرانی تیار کی گئی اور جدید معلومات کے ساتھ اپڈیٹ کی جاتی ہے۔یہ ویب سائٹ صحت عامہ پر کام کرنے والے ادارےکنسلٹنگ ہیلتھ کینیڈا کی پیشکش ہے اور اسے دنیا کے مختلف کونوں میں اردو بولنے والے ماہرین صحت اور قارئین کی مشاورت حاصل ہے۔
اردو۰ہیلتھ کی ایڈیٹوریل پالیسی میں معلومات کی درستگی اور ان کا کسی ادارے یا اس کی فنڈنگ کے زیر اثر نہ ہونا بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ رضاکارانہ طو رپر کئے گئے اس کام کےلئے کسی ادارے سے کوئی فنڈنگ حاصل نہیں کی جاتی اور نہ ہی کسی طرح کے اشتہاروں کی اس ویب سائٹ پر اجازت ہے۔ یہ دونوں فیصلے اس لئے کئے گئے ہیں کہ اس ویب سائٹ پر موجود معلومات کسی بھی پرائیویٹ یا پبلک ادارے کے اثر میں نہ ہوں اور ان کی درستگی پر کوئی سوال نہ اٹھ سکے۔
اردو۰ہیلتھ پر شائع کئے گئے زیادہ ترمضامین صحت کے عالمی اداروں جیسے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کی اپنے قارئین کو مہیا کردہ معلومات پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے فیلڈ کے ماہرین صحت جو آسان زبان میں اپنے مضمون کی مفید عام معلومات لوگوں تک پہنچانا چاہیں، ان کے مضامین بھی شامل اشاعت کئے جاتے ہیں۔
ہمارے بارے میں :